ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

کاروار میں نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

Tue, 04 Feb 2020 12:33:34    S.O. News Service

کاروار4/فروری (ایس او نیوز) نارتھ کینرامسلم یونائیٹیڈ فورم (رجسٹرڈ) کی کاروار یونٹ کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ڈپٹی کمشنر کاروار کے دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 احتجاجی مظاہرین نے شہریت ترمیمی قانون اور اس کے لوازمات پورا نہ کرنے پر غریب اور ان پڑھ لوگوں کو جو دشواریاں پیش آنے والی ہیں اور ملک بھر میں کروڑوں افراد کے لئے جو مصیبتیں شروع ہونے والی ہیں اور ان کی شہریت خطرے میں پڑنے کے جو امکانات ہیں اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس قانون کو فوری طورپر واپس لے اور عام شہریوں کو بلاوجہ مشکلات میں ڈالنے کا کام بند کرتے ہوئے عوام کے ساتھ عدل اور انصاف کا معاملہ کرے۔احتجاجی مظاہرین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام ڈپٹی کمشنر کی معرفت سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم دینے کے موقع پر فورم کے صدر امتیاز شیخ، جنرل سیکریٹری محمد محسن قاضی، جناب شیخ علی، ایم ایم ملا، نذیر شیخ، مقبول شیخ وغیرہ موجود تھے۔


Share: